سابقہ عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار مارٹینا نیورا ٹیلووا کینسر کے عارضہ میں مبتلا

Jan 03, 2023 | 00:12 AM

ایک نیوز : خواتین کھلاڑیوں میں دنیا کی کامیاب ترین کھلاڑیوں میں سے ایک مارٹینا نےکینسر کے عارضہ میں مبتلا ہونے کی  خبر خود اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ 

 واضح رہے کہ مارٹینا ٹینس کورٹ میں فتوحات کے جھنڈے گاڑے، انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران ویمن سنگلز اور ڈبلز میں 59 گرینڈ سلم ٹائل جیتے۔ 

اپنے ایک بیان ماٹینا کا کہنا تھا کہ جسم کے دو حصوں پر کینسر سنگین لیکن قابلِ علاج ہے۔ میں اس بیماری کے علاج کے بہترین نتائج کے لیے پُرامید ہوں۔ یہ پریشان کن ہے لیکن میں پوری طاقت سے اس کا مقابلہ کروں گی۔‘

مزیدخبریں