مسئلہ کشمیرکو عالمی فورمزپراجاگرکرتے رہیں گے:شاہ محمود قریشی

مسئلہ کشمیرکو عالمی فورمزپراجاگرکرتے رہیں گے:شاہ محمود قریشی
اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرکو عالمی فورمزپراجاگرکرتے رہیں گے،گزشتہ سال سفارتی لحاظ سے اہم تھا،پاکستان افغانستان میں امن کاخواہاں ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افریقی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے پر کام کیا،فلسطین کے مسئلہ پرپاکستان کامؤقف واضح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے بیشتر اقدامات کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا اوربرطانوی وزیراعظم نے پاکستان کی شجر کاری مہم کی تعریف کی۔