یاسر شاہ کی ٹک ٹاکر علیزے شاہ کیساتھ تصاویر وائرل

یاسر شاہ کی ٹک ٹاکر علیزے شاہ کیساتھ تصاویر وائرل
لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سپنر یاسر شاہ کی ٹک ٹاکر علیزے شاہ کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل ہونیوالی یاسر شاہ کی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سپنر نے سرخ رنگ کی پینٹ اور سفید رنگ کی ٹی شرٹ پہن رکھی ہے جبکہ انہوں نے سرخ رنگ کی جیکٹ بھی زیب تن کر رکھی ہے۔


تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یاسر شاہ کے ہمراہ موجود ٹک ٹاکر نے بھی سرخ رنگ کا لباس اور جیکٹ زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ انہوں نے کم کپڑے پہن رکھے ہیں۔
اس تصویر پر ردعمل دیتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ گراؤنڈ میں ان سے کچھ نہیں ہوتا، بس اب یہ اسی لائق رہ گئے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یاسر شاہ کے قریبی دوست فرحان کے خلاف 14 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کیس کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں درج کیا گیا ہے۔