ریحام خان کا گاڑی پر فائرنگ کا دعویٰ

Jan 03, 2022 | 11:55 AM

admin
اسلام آباد: پاکستانی نژاد برطانوی براڈکاسٹر اور وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ میری گاڑی پر فائرنگ کی گئی اور 2موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی چھین لی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے لکھا کہ فائرنگ کا واقعہ بھتیجے کی شادی سے واپسی پر پیش آیا ،گاڑی میں میرا سیکریٹری اور ڈرائیور تھا۔


انہوں نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان؟ یہ بزدلوں، ٹھگوں اور لالچی لوگوں کی ریاست ہے۔
مزیدخبریں