اومی کرون کے 36 میں 33 کیسز لاہور سے رپورٹ ہوئے،جس کے بعد کیسز کی تعداد 110 جبکہ مجموعی طور پر پنجاب میں 117 ہوگئی ہے۔
دوسری جانبکورونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار 943 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 235 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 708 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار 445، سندھ میں 4 لاکھ 82 ہزار 826، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 469، بلوچستان میں 33 ہزار 644، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 755 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 667 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 35 لاکھ 14 ہزار 774 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 ہزار 643 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 57 ہزار 168 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 632 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 943 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 74، سندھ میں 7 ہزار 673، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 933، اسلام آباد میں 967، بلوچستان میں 364، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 746 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔