جولائی تا جنوری ملکی برآمدات کا حجم 19 ارب 55 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا 

جولائی تا جنوری ملکی برآمدات کا حجم 19 ارب 55 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا 
کیپشن: The volume of domestic exports reached 19 billion 55 million dollars from July to January

ایک نیوز: ادارہ شماریات  کی جانب سے بیرونی تجارت کے اعدادوشمار جاری کردئیے  گئے ہیں۔  

اعدادوشمار کے مطابق پہلے 7ماہ  کے دوران  ملکی برآمدات میں 1 ارب 77 کروڑ ڈالر اضافہ  ہوا،  جولائی تا جنوری ملکی برآمدات کا حجم 19 ارب 55 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ  کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق سات ماہ میں درآمدات میں بھی 6.95 فیصد اضافہ ہوا، حجم 33 ارب ڈالر سے تجاوز  کرگیا،  جولائی تا جنوری تجارتی خسارے میں 2.84 فیصد اضافہ ہوا، تجارتی خسارے کا حجم 13 ارب 48 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا، دسمبر کے مقابلے جنوری 2025 میں برآمدات میں 0.31 فیصد اضافہ ہوا۔

 رپورٹ میں مزید   کہا گیا ہے کہ جنوری 2025 میں برآمدات کا حجم 2 ارب 92 کروڑ ڈالر رہا، جنوری 2024 کے مقابلے گزشتہ ماہ برآمدات میں 4.59 فیصد اضافہ ہوا، دسمبر کے مقابلے جنوری 2025 میں تجارتی خسارے میں 5.47 فیصد کمی آئی ،جنوری میں تجارتی خسارہ کم ہو کر 2 ارب 31 کروڑ ڈالر رہ گیا، جنوری میں درآمدات میں 2.33 فیصد کمی، حجم 5 ارب 23 کروڑ ڈالر رہا، جنوری 2024 کے مقابلے گزشتہ ماہ تجارتی خسارہ 17.78 فیصد بڑھ گیا۔