ٹرمپ کی تجویز غزہ پٹی اور پورے فلسطین کو مٹانے کی سازش ہے، ایران

ٹرمپ کی تجویز غزہ پٹی اور پورے فلسطین کو مٹانے کی سازش ہے، ایران
کیپشن: Trump's proposal is a conspiracy to wipe out the Gaza Strip and all of Palestine, Iran

ایک نیوز: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ٹرمپ کی تجویز  کو  غزہ پٹی اور پورے فلسطین کو مٹانے کی سازش قرار دے دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق  ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی   نے اپنے بیان میں  کہا ہے کہ   عالمی برادری کو فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرنی  چاہئے  ، ایسے منصوبے تجویز نہیں کرنے چاہئیں جو جبری بےدخلی کے مترادف ہوں ۔ 

اسماعیل بقائی نے  واضح  کیا ہے کہ  کوئی تیسرا فریق فلسطینی سرزمین کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرسکتاہے۔