سونے کی قیمت آسمان کو چھونے لگی  

Feb 03, 2025 | 19:10 PM

ایک نیوز: سونے کی قیمت میں 200روپے کا مزید اضافہ ہوگیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سونے کی  نئی  قیمت 200 روپے   اضافے کے بعد 2 لاکھ 92 ہزار 400 روپے فی تولہ  ہوگئی ہے۔

10گرام سونا 171روپے مہنگا ہوا ، جس کے بعد 10گرام سونے کی فی تولہ قیمت  سونا 2 لاکھ 50 ہزار 685 روپے پر پہنچ گیا ہے، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 5 روپے کمی سے 3 ہزار 265 روپے پر مستحکم ہے۔

  عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کے اضافے سے 2ہزار  799 ڈالر فی اونس کا ہوگیا  ہے۔

خیال رہے گزشتہ ہفتے کے آخری  کاروباری روز سونا 400روپے مہنگا ہواتھا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت  2لاکھ 92ہزار 200روپے   ہوگئی تھی،جبکہ 10گرام سونا 343روپے اضافے کے ساتھ 2لاکھ  50ہزار 514روپے کا ہوگیا تھا۔

مزیدخبریں