ایک نیوز: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس میں سزا سنانے والے جج کو اہم عہدہ مل گیا ۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات کردیا گیا ،چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری کے بعد رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
خیال رہے اس سے قبل جسٹس اعظم خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات تھے ،جسٹس اعظم خان کے ہائیکورٹ تعیناتی کے بعد ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری کے پاس سیشن جج کا عارضی عہدہ تھا۔