ایک نیوز: وزیرِ اعظم شہباز شریف نےکوئٹہ کاخصوصی دورہ کیاءشہباز شریف کی سی ایم ایچ کوئٹہ آمد ہوئی، وزیرِ اعظم نے قلات و بلوچستان کے دیگر اضلاع میں دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی عیادت کی۔
وزیرِ اعظم نےزخمیوں کی ملک کی خاطر قربانی کے جذبے اور وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم کی تعریف کی، شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آپ سب قوم کے ہیروز ہیں،مجھ سمیت پوری قوم کو آپ اور قربانی کے جذبے سے سرشار آپ کے اہل خانہ پر فخر ہے، جب تک قوم کا تحفظ ایسے بہادر جوانوں کے سپرد ہے، دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،دہشتگردی کے ناسور کے ملک سے مکمل خاتمے کیلئے افواج پاکستان اور پاکستانی عوام شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ بلوچستان میں دھشت و شر کی فضاء پھیلانے والے عناصر بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں،بلوچستان کے عوام کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی فورسز شر پسند عناصر کے سد باب کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں، بلوچستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہ ہونے دیں گے۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیرِ بجلی اویس لغاری بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔
وزیرِ اعظم کاسی ایم ایچ کوئٹہ کادورہ،زخمیوں کی عیادت کی
Feb 03, 2025 | 15:27 PM