ویب ڈیسک:بھارتی دارالحکومت دہلی میں ایک عجیب واقعہ اس وقت پیش آیاجب دُلہن کے باپ نے معمولی سی حرکت پر اپنی بیٹی کیلئے آئی بارات واپس بھجوا دی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کا کہنا ہے کہ دُلہا اپنی بارات کیساتھ تقریب کے مقام پر پہنچا تو دُلہے کے دوستوں نے اسے ڈانس کرنے کو کہا ،جب گانا چولی کے پیچھے کیا ہے بجایا گیا اور دُلہا ناچا ،اپنی دھن میں مست دُلہا گانے پر ناچ رہا تھا کہ دُلہن کے والد کو دُلہے کی یہ حرکت اچھی نہیں لگی جس پر دلہن کے باپ نے شادی روکوا دی اور بارات کو واپس جانے کا کہہ دیا۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لڑکی کے والد نے اس رقص پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے خاندان کی روایات کے خلاف ہے۔
دوسری جانب لڑکی یہ شادی ختم کرنے پر رضامند نہیں تھی اور روتے بلکتے ہوئے اس نے اپنے والد کو سمجھانے کی کوشش کی جبکہ لڑکے نے معذرت کرتے ہوئے جواز پیش کیا کہ یہ سب محض تفریح تھی لیکن لڑکی کے والد نے کسی کی نہ سنی اور شادی ختم کردی۔

کیپشن: What did the groom do that the procession had to go back?