پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کیلئےلاہور ہائی کورٹ سے رجوع

پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کیلئےلاہور ہائی کورٹ سے رجوع
کیپشن: PTI's approach to Lahore High Court to hold a rally on Minar Pakistan

 ایک نیوز:پاکستان تحریک انصاف کے مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت کے معاملے پر  پاکستان تحریک انصاف نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ لاہور ہائیکورٹ میں آج جلسے کی اجازت کے لیے پیٹیشن دائر کریں گی، پی ٹی آئی نے جلسہ کی اجازت کے ڈپٹی کمشنر کو بھی درخواست دے رکھی ہے۔

پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے ڈی سی آفس میں درخواست جمع کرائی، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پارٹی کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت دی جائے، درخواست کے متن کے مطابق تحریک انصاف 8 فروری کو جلسے کا انعقاد کرنا چاہتی ہے جسکے انتظامات عالیہ حمزہ، احمد خان بھچر اور علی اعجاز بٹر دیکھیں گے۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے جلسے کی اجازت نہ دینے پر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔