صدرزرداری کل سےچین کا سرکاری دورہ کرینگے

صدرزرداری کل سےچین کا سرکاری دورہ کرینگے
کیپشن: President Zardari will make an official visit to China from tomorrow

ایک نیوز:ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر آصف علی زرداری کل سے 8 فروری 2025 تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے ، صدر مملکت چینی ہم منصب شی چن پنگ کی دعوت پر عوامی جمہوریہ چین کا دورہ کریں گے۔
  صدر بیجنگ میں بشمول صدر شی جن پنگ، وزیر اعظم لی چیانگ اور دیگر سینئر چینی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے ،ملاقاتوں میں پاکستان اور چین کے تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، خاص طور پر اقتصادی و تجارتی تعاون، انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون ما معاملہ زیر غور آئے گا۔
  چین پاکستان اقتصادی راہداری اور مستقبل کے روابط کے منصوبوں پر توجہ دی جائے گی،عالمی اور علاقائی جغرافیائی سیاسی صورتحال اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔
چینی حکومت کی خصوصی دعوت پر صدر ہربن نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطحی تبادلوں کی روایت کو اجاگر کرتا ہے، صدر کا دورہ اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔