ڈبل سواری ہیلمٹ کی پابندی پر آج سے آپریشن شروع

Feb 03, 2025 | 11:55 AM

ایک نیوز:  سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحیدکا کہنا ہے کہ شہر لاہورمیں ڈبل سواری ہیلمٹ کی پابندی پر آج سے آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔
موٹر سائیکل سواروں میں رات گئے تک ہیلمٹ تقسیم کرتے رہے ،سی ٹی اونے موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ تقسیم کئے جس میں ٹریفک ایمبیسیڈرز نے بھی حصہ لیا۔
ہیلمٹ کی پابندی موٹر سائیکل پر دونوں سوار آج سے لازمی کریں یہ آپکی حفاظت کیلئے ہے،موٹر سائیکل پر دونوں سوار ہیلمٹ پہنیں گے اور کار پر ڈرائیور کے ساتھ والا بھی سیٹ بیلٹ لگائے گا، آج سے عمل درآمد کروائیں گے۔

مزیدخبریں