گریمی ایوارڈز:البم آف دی ایئربیونسے کے نام

گریمی ایوارڈز:البم آف دی ایئربیونسے کے نام
کیپشن: Grammy Awards: Album of the Year by Beyoncé

ایک نیوز: 67ویں سالانہ گریمیز ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب لاس اینجلس میں منعقد ہوئی ۔
تقریب میں بہت سے گلوکاروں کو انکی محنت کا پھل ایوارڈز کی صورت میں ملا، رواں سال البم آف دی ایئر کا ایوارڈ امریکی گلوکارہ بیونسے کو ملاجبکہ کروڑوں دلوں کی جان ٹیلر سوئفٹ کوئی ایوارڈ حاصل نہ کر سکیں۔

بیونسے نے اپنے کریئر میں 32 گریمیز جیتے ہیں، انہیں پہلی بار 'البم آف دی ایئر' کا ایوارڈ ملا ہے، امریکی ریپر کینڈرک لمار کو ان کے گانے 'ناٹ لائیک اَز' کے لیے 'ریکارڈ آف دی ایئر' کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

 کینڈرک لمار کے اسی گانے 'ناٹ لائیک اَز' کو 'سونگ آف دی ایئر' کا ایوارڈ بھی ملا، گریمی ایوارڈز میں لاس اینجلس کی آگ پر قابو پانے والے اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش گیا گیا،ایوارڈ تقریب میں آگ کے متاثرین کے لیے فنڈز بھی جمع کیے گئے۔

بیونسے نے سال کے بہترین البم کیلئےایواڈحاصل کیاتاہم ٹیلر سوئفٹ ہر نامزدگی میں ہارگئیں، گلوکارہ بلی ایکش کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا، گریمی ایوارڈز میں سبرینا کارپینٹر2ایوارڈ، کینڈرک لامر ایک ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ 
اسی طرح نئے آرٹسٹ کی کیٹیگری میں چیپل روان اپنی دھاک جمانے میں کامیاب ہوئے،سال کا بہترین البم بیونسے کے نام رہا، گریمی کی تاریخ میں وہ چوتھی سیاہ فام گلوکارہ ہیں جنہیں اس ایوارڈ سےُ نوازا گیاہے۔