ایک نیوز:رواں سال کی دوسری پولیو مہم کا آج سے باقاعدہ طور پر آغاز کر دیا گیا۔
ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ خصوصی انسداد پولیو مہم3فروری تا9فروری جاری رہے گی،سات روزہ پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں، 22لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کا ہدف ہے۔
ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ انتظامی افسران پولیو ورکرز کی فیلڈ میں سخت مانیٹرنگ کریں، کوئی بچہ پولیو کے قطرے پئے بغیر نہ رہے،لاہور کو پولیو سے پاک کرنا ہے، ٹیمیں قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنی ڈیوٹی احسن انداز میں نبھائیں، والدین بھی پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔
اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں، پولیو کے دو قطرے آپ کے بچوں کی صحت کے ضامن ہیں۔

کیپشن: The second polio campaign of the year starts today