اسلام آباد ہائیکورٹ ، تعینات 2نئے ججز کی کاز لسٹ آویزاں

اسلام آباد ہائیکورٹ ، تعینات 2نئے ججز کی کاز لسٹ آویزاں
کیپشن: Islamabad High Court, the cause list of 2 new appointed judges is displayed

ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعینات 2نئے ججز کی کاز لسٹ آویزاں کرد ی گئی۔
جسٹس سرفراز ڈوگر آج تین کیسز کی سماعت کریں گے، جسٹس محمد آصف کے پاس دو کیسز آج سما عت کے لیے مقرر ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس سرفراز ڈوگر نے کورٹ کا آغاز کر دیا ،تلاوت کلام پاک سے کورٹ کا آغاز ہوا۔
 ڈپٹی اٹارنی جنرل عبد الخالق تھند نے اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ میں لا افسر ہوں آپ کو ویلکم کرتا ہوں ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے بھی نئے جج کو خوش آمدید کہا ،ایڈوکیٹ جنرل اسلام آفس سے بھی سرکاری وکیل نے اپنا تعارف کرایا ۔
تھینک یو ، جسٹس سرفراز ڈوگر کا جواب ،جسٹس سرفراز ڈوگر نے تین کیسز کی سماعت کی ،لا افسران اور سرکاری وکلا کے علاوہ کوئی وکیل پیش نہیں ہوا۔    
دوسری جانب ججز کے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرانسفر پر وکلا کا ہڑتال کا اعلان ہے،وکلا ارجنٹ کیسز کے بعد عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے،لاہور ہائیکورٹ بار ججز کے ٹرانسفر کے نوٹیفیکشنز واپس لیے جائیں۔ 
لاہور ہائیکورٹ بار لاہور بار نے بھی ججز کے ٹرانسفر کو مسترد کر دیا ،لاہور بار ، اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے موقف کی مکمل تائید کرتی ہے۔