حسن نصراللہ اورہاشم صفی الدین کی تدفین23فروری کوہوگی

حزب اللہ کے شہید ر ہنما حسن نصراللہ اورہاشم صفی الدین کی تدفین23فروری کوہوگی
کیپشن: The funeral of martyrs of Hezbollah, Hanma Hasan Nasrallah and Hashim Safiuddin will be held on February 23

 ایک نیوز: حزب اللہ کے شہید ر ہنما حسن نصراللہ اورہاشم صفی الدین کی تدفین23فروری کوہوگی۔
  حزب اللہ رہنما حسن نصر اللہ 27ستمبر کواسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے ،حسن نصر کی شہادت کے ایک ہفتے بعد اسرائیل نے ہاشم صفی الدین کوبھی شہید کردیاتھا۔
حزب اللہ سربراہ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ ہاشم صفی الدین کو حسن نصراللہ کاجانشین منتخب کیا گیا تھا،حسن نصر اللہ کوبیروت اورہاشم صفی الدین کوقنون میں دفن کیا جائے گا، اسرائیل کی طرف سے جنازے کی اجازت نہ ملنے پر امانتاً تدفین کی گئی تھی۔
 نعیم قاسم نے کہا کہ حسن نصراللہ اورہاشم صفی الدین کی عوامی اجتماع کے ساتھ تدفین ہوگی۔