زمین سے عنقریب ٹکرانے والے سیارچے کی نگرانی شروع

Feb 03, 2025 | 08:49 AM

ایک نیوز: زمین سے عنقریب ٹکرانے والے سیارچے کی نگرانی شرو ع کر دی گئی ہے،یورپی خلائی ایجنسی نے نگرانی شروع کی، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سیارچے2032میں زمین سے ٹکرا سکتا ہے۔
موجودہ تخمینوں کی بنیاد پر ایک اعشاریہ تین فیصد امکان ہے سیارجہ زمین سے ٹکرائے گا، اس سائز کا سیارچہ اوسطاً ہر چند ہزار سال بعد زمین پر اثر انداز ہوتا ہے اور کسی مقامی علاقے کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔    

یورپی ایجنسی نے بیان میں کہا کہ جنوری کے اوائل سے ماہرین فلکیات دنیا بھر میں دوربینوں کا استعمال کرتے ہوئے اور نئے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے سیارچے کے سائز اور رفتار کے بارے میں ہماری سمجھ کو بہتر بنانے کے لیے اس کا مسلسل مشاہدہ کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ سیارچہ وائے آر427  دسمبر 2024 کو چلی میں ایک دوربین کے ذریعے دیکھا گیا تھا لیکن اس کے بعد سے اس نے امریکا کے ساتھ ساتھ یورپ کے ماہرین فلکیات کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

مزیدخبریں