ہم کینیڈا کو سبسڈی دیتے ہیں،ہمیں انکی کسی چیز کی ضرورت نہیں:ٹرمپ

Feb 03, 2025 | 08:33 AM

ایک نیوز:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم کینیڈا کو سبسڈی دینے کیلئے سکڑوں ارب ڈالر ادا کرتے ہیں ،ہمیں کینیڈا کی کسی چیز کی ضرورت نہیں ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس لامحدود توانائی ہے،ہمیں اپنی اپنی کاریں خود بنانا چاہیں،اس بڑے پیمانے پر سبسڈی کے بغیر کینیڈا اپنی قدر کھو دیتا ہے ، کینیڈا کو ہماری 51ویں ریاست بننا چاہیے۔
دوسری جانب امریکی ٹیرف ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارتی جنگ چھیڑ دی، کینیڈا ، میکسیکو اور چین پر اضافی ٹیرف نافذ کینیڈا اور میکسیکو پر 25فیصد، چین پر 10فیصد ٹیرف نافذ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کر دیئے۔
امریکاکا کہنا ہے کہ کینیڈا ، میکسیکو ، چین کو سمگلنگ روکنے کے وعدے پورے کرنا ہوں گے، کینیڈا کا جوابی وارمیں کہنا تھا کہ ہم امریکی درآمدات پر25فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کرتے ہیں،امریکا نے قریبی اتحادیوں کیخلاف تجارتی جنگ چھیڑ دی ہے۔
 جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ میکسیکو کے ساتھ مل کر امریکا کیخلاف حکمت عملی تیار کریں گے، امریکا کو فنٹنائل کی سمگلنگ کے الزامات بے بنیاد ہیں ، صدر میکسیکو نے بھی وزیر اقتصادیات کو امریکا کیخلاف ٹیرف اور نان ٹیرف اقدامات کا حکم دے دیا، ٹرمپ سوچیں امریکا میں منشیات کی زیادہ کھپت کیوں ہے۔
ٹیرف بارے عالمی ردعمل بھی سامنے آیا ہے، یورپی یونین نے امریکی ٹیرف کو فریقین کیلئے نقصان دہ قرار دے دیا ہے۔
جاپان کا کہنا ہے کہ نئی ڈیوٹی سے دنیا کی معیشت پر اثر پڑے گا ، برطانیہ نے کہا کہ ٹیرف میں اضافہ عالمی تجارت پر اثر ڈال سکتا ہے، ٹیرف کے اپنے ملک پر اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں ۔

مزیدخبریں