ویب ڈیسک: ڈیوس کپ گروپ ون کے پلے آف میچ میں بھارت کے سنگلز ماہر رام کمار رام ناتھن نے پاکستان کے اعصام الحق قریشی کو دو گھنٹے میں 6-7، 7-6، 6-0 سے شکست دی۔
پاکستان کے 43 سالہ اعصام الحق کو دوسرے سیٹ میں ہیمسٹرنگ میں چوٹ لگ گئی، جس کی وجہ سے وہ تیسرے سیٹ میں مقابلہ نہیں کرسکے۔
دوسرے میچ میں بھارت کے سری رام بالاجی نے عقیل خان کو ایک گھنٹے اور 15 منٹ میں 7-5، 6-3 سے شکست دی، دونوں ملکوں میں ڈبلز اور ریورس سنگلز اتوار کو کھیلے جائیں گے۔
پاکستان اور بھارت درمیان آخری ڈیوس کپ ٹائی 2019ء میں قازقستان میں کھیلا گیا، جس میں ہندوستان نے پاکستان کے خلاف 0-7 کی ریکارڈ کامیابی حاصل کی تھی۔