معروف قانون دان ،جسٹس ریٹائرڈ رشید اے رضوی انتقال کرگئے

Feb 03, 2024 | 22:59 PM

ویب ڈیسک :معروف قانون دان اور جسٹس (ریٹائرڈ) رشید اے رضوی کراچی میں انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق رشید اے رضوی کچھ عرصے سے علیل تھے اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔وکلا برادری ، سیاسی قائدین اور سول سوسائیٹی کی جانب سے رشید اے رضوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ 
وکلا برداری کا کہنا ہے کہ سینئر وکیل رشید اے رضوی کی جوڈیشری کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ رشید اے رضوی سندھ ہائی کورٹ کے جج رہے چکے ہیں۔ وہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر تھے اس کے علاوہ چار بار سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔
رشید اے رضوی پاکستان کے ان چند سینئر وکلاء میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنے قانونی کیریئر کا ایک بڑا حصہ پاکستان میں غریب اور پسماندہ طبقات بالخصوص محنت کش طبقے کو اپنی قانونی خدمات فراہم کرنے کے لئے وقف کیا۔
 

مزیدخبریں