ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماء شاہ محمود قریشی کو 5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو نااہل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ محمود قریشی عام انتخابات 2024 کیلئے نااہل قرار دیئے گئے ہیں جبکہ وہ آئندہ 5 سال تک کسی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آفیشل سیکرٹ کورٹ نے شاہ محمود قریشی کو جرم کا مرتکب قرار دیا تھا۔
الیکشن ایکٹ کے آرٹیکل 63 ون کے تحت شاہ محمود قریشی کو نااہل قرار دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ خصوصی عدالت شاہ محمود قریشی کو 10 سال کی سزا دے چکی ہے۔واضح رہے کہ سائفر کیس میں سزا کی بنیاد پر شاہ محمود قریشی کو عام انتخابات کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔