ویب ڈیسک :این اے 127سے لیگی امیدوار عطا اللہ تارڑ کاکہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے پیسے سے ضمیرخریدنے کی کوشش کی۔
لیگی امیدوار عطا اللہ تارڑ اور پی پی 160سے امیدوار ملک اسد کھوکھر کاپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی لاہور میں کوئی فعال تنظیم نہیں اس لئے پیسے کا استعمال کررہے ہیں۔ہمیں بلاول بھٹو اور ان کی ٹیم میں کہیں کمپیئن کرتی نظر نہیں آئے۔لاہور میں ووٹ خریدنے کیلئے سندھ سے لوگ لاہور کے ہوٹلوں میں بیٹھے ہیں۔ان لوگوں کی وجہ سے لاہور کے حالات خراب ہو سکتے ہیں۔یہ لوگ ووٹ خریدنے کیلئے اربوں روپے لیکر آئے ہیں۔انہوں نے جن لوگوں کو خریدا ہے ان کا مکمل ڈیٹا موجود ہے۔یہ کام ایک منصوبہ بندی کے تحت کیاگیاہے۔ہم نے یہاں سے کچھ ٹیب پکڑے ہیں جن میںریکارڈ موجود ہے۔
عطا اللہ تارڑ کاکہنا تھا کہ قرآن پرہاتھ رکھوا کر ووٹ پیپلزپارٹی کو دینے کا حلف لیاگیا۔4ٹیبلٹس ہمارے قبضے میں ہیں اس کے علاوہ وہاں سپارے بھی تھے۔ہم نے اپنے ورکرز کو مشکل سے روکا ہواہے
ہم لاہور کا امن خراب نہیں کرنا چاہتے۔ہمارے پاس گرائونڈ فورس آپ سے ز یادہ موجود ہے۔ اگر ہم اجازت دیدیں تو آپ انتخابی آفس بھی نہیں کھول سکیں گے۔ہم نے خود جا کر دیکھا کہ کیسے قطاریں بنوا کر ضمیر خریداجارہا تھا ۔الیکشن کمیشن نے درخواست پر پیر تک کی تاریخ دی ہے۔کیا پیر تک ان کو ووٹ خریدنے کی اجازت دیدی جائے؟ہم ہر گز ان کو یہ کام کرنے کی تھوڑی کی مہلت بھی نہیں دے سکتے
ہم عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے۔
ملک اسد کھوکھر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا 3فیصد ووٹ ہے۔حلقے کی عوام اتنی غیور ہے کہ جس طرح ہتھکنڈہ استعمال کیا ہے اگر انہوں نے دوبارہ ایسی حرکت کی تو عوام بھرپور محاسبہ کریں گے۔