بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل،ڈی آر اوز کےحوالے کردیئے گئے

Feb 03, 2024 | 18:56 PM

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کی جانب سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل،ڈی آر اوز کے حوالے کردیئے گئے۔

ویب ڈیسک:ڈائریکٹر جنرل پولیٹیکل فنانس الیکشن کمیشن مسعود اختر شیروانی  کا کہنا ہے کہ 859حلقوں کیلئے26کروڑ بیلٹ پیپرزچھاپے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کیلئےسبز صوبائی اسمبلی کیلیے سفید بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیںَ ۔تین سرکاری اداروں میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی گئی ۔  تمام صوبوں میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل زمینی اور ہوائی دونوں طریقوں سے کی گئی۔

 وہ حلقے جہاں بیلٹ پیپر ز کی عدالتی فیصلوں کے مطابق دوبارہ چھپائی کرانا پڑی، ان حلقوں میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام وقت پر مکمل کر لیا جائے گا۔ 2018ء کے عام انتخابات میں 22 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے تھے 2018 میں 800ٹن سپیشل سیکیورٹی کاغذ استعمال ہوا تھا۔ اس بار عام انتخابات کے لیے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں اس دفعہ چھپائی پر 2،170 ٹن کاغذ استعمال ہوا ہے کاغذ کے زیادہ کی بڑی وجہ انتخابی حلقوں میں امید واروں کی بڑھی ہوئی تعداد ہے 2018ء کے انتخابات کے مقابلے میں امیدواروں کی تعداد 194 فیصد زیادہ ہے۔

 

مزیدخبریں