پیپلزپارٹی کو عوامی مسائل کا بھرپوراحساس ہے،بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کو عوامی مسائل کا بھرپوراحساس ہے،بلاول بھٹو
کیپشن: پیپلزپارٹی کو عوامی مسائل کا بھرپوراحساس ہے،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کاکہناہے کہ پیپلزپارٹی کو عوامی مسائل کا بھرپوراحساس ہے۔

سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا تھرپارکر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تھرکول کا منصوبہ کس نے دیا؟  تھرکول منصوبہ اگر نوازشریف کا ہوتا تو وہ یہاں جلسہ کر رہے ہوتے۔تھرپارکر سے کراچی تک ٹرین کا بندوبست کریں گے۔ ہم نےیہاں کے عوام کو روزگار فراہم کرنے کیلئے یہ منصوبہ شروع کیا۔  پیپلزپارٹی نے پہلی بار اسلام کوٹ میں ایئرپورٹ بنا کر دیا۔ ان کا منصوبہ ہے کہ حکومت بنا کر تھر کی معدنیات بیچیں گے۔

بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ میں واحد سیاستدان ہوں جو صرف عوام کی طرف دیکھ رہا ہے۔ بلاول بھٹو پیپلزپارٹی عوامی طاقت پر بھروسہ کرتی ہے ۔8فروری کو آپ نے تیر پر مہرلگائی تو دنیا کی کوئی طاقت میرا راستہ نہیں روک سکتی ۔ پیپلزپارٹی کو عوام کے مسائل کا بھرپور احساس ہے ۔غربت،بیروزگاری اور مہنگائی بڑے مسائل ہیں۔عوامی معاشی معاہدے میں سب مسائل کا حل موجود ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ دوگنا کرنے کا اعلان بھی کیا۔انکا کہنا تھا کہ  عوام کو 30لاکھ پکے گھر بنا کرمالکانہ حقوق دیں گے ۔ سیلاب متاثرین کو بھی گھر مالکانہ حقوق کے ساتھ دے رہے ہیں ۔میرا وعدہ ہےعوام کو 300یونٹ مفت بجلی بذریعہ سولر دوں گا۔تھرپارکر میں ایک بہت بڑا گرین انرجی پارک بنائیں گے ۔ غریب خواتین کو کاروبار کے لئے بلاسود قرضہ فراہم کیا جائے گا۔بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے مزدور کو مالی مدد پہنچائیں گے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ  ملک کی خواتین کی ویسی خدمت کرنا چاہتا ہوں جیسی بیٹا ماں کی کرتا ہے ۔نوازشریف چاہتے ہیں سندھ میں بھی ان کی کٹھ پتلی حکومت ہو،  نوازشریف 3بار وزیر اعظم رہے لیکن سندھ میں کوئی کام نہیں کیا۔