ویب ڈیسک: استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کاکہنا ہے کہ ملک کو معاشی بحران سے نکال کر چیلنجز پرقابوپائیں گے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کا حلقہ این اے 155 لودھراں میں انتخابی مہم کے دوران کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فروری کو کوئی بھی گھر نہ بیٹھے۔ سب گھروں سے نکل کر عقاب کو ووٹ ڈالیں۔ لودھراں کے لوگوں نے مجھے 40 ہزار کی لیڈ سے کامیاب کرایا۔ اگر میں نے 100 فیصد کام کئے ہیں تو اگلے پانچ سال 500 فیصد کرونگا ۔ملتان سے بھی الیکشن لڑ رہا ہوں مگر لودھراں کو کبھی نہیں چھوڑوں گا۔
جہانگیرترین کاکہنا تھا کہ مجھے نواز شریف کی برابری کرنے کے لئے نااہل کرکے ظلم کیا گیا ۔ اللہ کا شکر ہے اہل ہوکر لودھراں کی خدمت کرنے کے لیے واپس آگیا ہوں ، ۔ اللہ نے مجھے بہت دیا ہے، صرف عوام کی خدمت کے لئے اسمبلی میں جاتا ہوں۔ کامیاب ہوکر ترقی یافتہ لودھراں بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاؤں گا۔ عوام میری طاقت ہیں، آپ کے لئے ایسے لڑوں گا کہ آپ یاد رکھو گے۔ انشاء اللہ شبانہ روز محنت کرکے معاشی چیلنجز پر قابو پائیں گے۔ آگے بڑھنے کا تہیہ کرلیا ہے انشاء اللہ ملک ترقی کریگا۔