ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کے قائدنوازشریف کاکہنا ہے کہ نوجوانوں کے ساتھ میرا دل دھڑکتا ہے۔روزگاردینے تک چین سےنہیں بیٹھوں گا۔
مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا گوجرانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گوجرانوالہ کے لوگوں کے جوش وجذبے کو میرا سلام۔ اگر آپ مجھ سے لو کرتے ہیں تو نوازشریف کا آپ کو" لو یو ٹو"۔ یہ سوشل میڈیا پر بدتمیزی مچا کر کہتے ہیں نوجوان ان کے ساتھ ہیں۔ یہ ہے اصل یوتھ جو آج میرے سامنے موجود ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق ن لیگ کے دور میں کرپشن سب سے کم تھی۔ ہمارے دور میں روٹی اور آٹے کی قیمت بھی سب سے کم تھی۔ چینی،گھی،پٹرول اور بجلی کی قیمت بھی سب سے کم تھی،کیا نہیں تھی؟
نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان سے لوڈشیڈنگ بھی ہم نے ختم کی ہمارے دور میں ترقی کی رفتار 6فیصد تھی۔ آئی ایم ایف نے کہا تھا ، پاکستان اسی رفتار سے ترقی کرتا رہا تو اسے ہماری ضرورت نہیں ر ہےگی۔ بانی پی ٹی آئی جب دھرنے کر رہے تھے ہم موٹر ویز بنا رہے تھے۔ شہبازشریف نے بہت کام کئے جن کا کریڈٹ بھی مجھے دے دیتے ہیں۔
سابق وزیراعظم کاکہنا تھا کہ مجھے گھر بھیجنے والے جج خود گھر چلے گئے ہیں۔ ہماری حکومت چلتی رہتی تو آج ایک شخص بھی بیروزگار نہ ہوتا۔ ن لیگ کے دور میں عوام کو ہر طرح کی سہولیات میسر تھیں۔ ہمارے دور میں ٹریکٹر 8لاکھ کا تھا جو آج 38 لاکھ روپے کا ہے ۔ کیا آپ بجلی کا بل دے سکتے ہیں؟
قائد ن لیگ کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا دور سستا ترین دور تھا۔ میری حکومت کاتختہ الٹا کر عوام پر ظلم ڈھایا گیا۔ گھبرانا مت ۔ غربت ،بیروزگاری اور مہنگائی ختم کر دیں گے ۔