الیکشن کمیشن میں مینجمنٹ سسٹم کی تجرباتی مشق  کامیابی سے مکمل 

Feb 03, 2024 | 17:32 PM

ویب ڈیسک: عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن میں الیکشن مینجمنٹ سسٹم کی تجرباتی مشق کامیابی سے مکمل کرلی گئی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مشق میں تمام مطلوبہ مراحل اور اہداف کی کامیابی سے تکمیل ہوئی۔ملک بھر کے 859 انتخابی حلقوں کے ریٹرننگ آفیسرز شریک ہوئے ۔ نظام کی تمام حوالوں سے آن لائن اور آف لائن دونوں صورتوں میں اہلیت کو جانچا گیا ۔الیکشن مینجمنٹ سسٹم کو ہر لحاظ سے اطمینان بخش پایا گیا۔ الیکشن مینجمنٹ سسٹم کا بنیادی مقصد انتخابی نتائج کی تیاری ہے۔

ترجمان کے مطابق الیکشن مینجمنٹ سسٹم کا استعمال انتخابات کے دن 8 فروری کو ہو گا۔ترجمان الیکشن کمیشن یہ نظام آن لائن اور آف لائن موڈ دونوں صورتوں میں یکساں رفتار اور اہلیت سے کام کرتا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن آج کی تجرباتی مشق نے ای ایم ایس کو مکمل فعال اور موثر ثابت کیا۔ترجمان الیکشن کمیشن مشق کے دوران ای ایم ایس کے ذریعے انتخابی نتائج کی ترسیل اور فارم۔47 جنریٹ کرنے کا عمل بھی کئی بار دہرایا گیا۔

 

مزیدخبریں