ایک نیوز: غیر شرعی نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں عدت میں نکاح سے متعلق کیس سننے والے جج قدرت اللہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا سنائی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 5 ،5 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز تقریباً 14 گھنٹے کی سماعت کے بعد جج قدرت اللہ نے عدت میں نکاح سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح سے متعلق کیس میں بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا، ان کے ملازم لطیف، مفتی سعید اور نکاح کے گواہ عون چودھری سمیت دیگر گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے تھے۔