ویب ڈیسک: پونم پانڈے کی موت پبلسٹی سٹنٹ نکلی، اداکارہ کی نئی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی معروف ماڈل و اداکارہ پونم پانڈے کی موت کی خبرگزشتہ روز سے گردش میں ہے جہاں سب اداکارہ کی 32 سال میں کینسر سے موت پر رنجیدہ تھے۔
تاہم انکے آفیشل اکاونٹ سے ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ میں زندہ ہوں،سروائیل کینسر میرا دعوی نہیں ہے لیکن اس مرض نے ہزاروں خواتین کی جان لی ہے،جس کی وجہ اس بیماری کے نمٹنے کے بارے میں ہماری لاعلمی ہے، دوسرے کینسر کے علاوہ سروائیکل کینسر کو مکمل طور پر روکا جاسکتا ہے۔جس میں ایچ پی وی ٹیسٹ کلیدی قردار رکھتا ہے۔
بھارتی میڈیارپورٹس کےمطابق اداکارہ کے منیجر کی جانب سے اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پرشیئرکیےگئے بیان میں بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے انتقال کی اطلاع دی۔
پوسٹ میں لکھا گیا کہ ہمارے لیے بہت مشکل ہے،آپ کو یہ بتاتے ہوئےگہرے دکھ ہورہا ہےکہ ہم نے اپنی پیاری پونم کو سروائیکل کینسر کی وجہ سے کھو دیا ہے، اداکارہ کی آخری رسومات اتر پردیش میں ان کے آبائی شہر میں ادا کی جائیں گی۔