شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سےآگاہی انسداد منشیات مہم

Feb 03, 2024 | 12:50 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پاک فوج کے زیر اہتمام شمالی وزیرستان میں منشیات سے متعلق آگاہی مہم چلائی گئی۔ مہم کا مقصد نوجوانوں کو منشیات کے متعلق شعور دلانا اور اس کے تاحیات نقصانات سے آگاہ کرنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے زیر اہتمام شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل اور بویا میں منشیات سے متعلق آگاہی مہم چلائی گئی، مہم کا مقصد نوجوانوں کو منشیات کے متعلق شعور دلانا اور اس کے تاحیات نقصانات سے آگاہ کرنا تھا۔

آگاہی مہم میں پاک فوج، سول انتظامیہ اور مقامی افراد کے علاوہ ملک و مشران اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مہم کے دوران سکول کے طالب علموں کو بھی نشے سے بچاؤ کی تدابیر سے آگاہ کیا گیا۔

طلباء نے نشہ ایک لعنت کے عنوان   پر  پرجوش اورعلمی دلائل سےبھرپورتقاریر کیں۔ شمالی وزیرستان کے ڈاکٹروں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت مقامی افراد میں نشے کے نقصانات پر اظہار خیال کیا۔ نشے کے منفی اثرات کو اجاگر کرنے کے لیے ریلیاں نکالی گئی۔

اس موقع پر ملک و مشران اور مقامی افراد نے پاک فوج کے منشیات کے خلاف مثبت اقدام کی بھرپور پذیرائی کی، ایسی شعور اجاگر کرنے والی تحریکوں کے شمالی وزیرستان میں مثبت اور دیر پا اثرات مرتب ہوں گے۔

مزیدخبریں