ویب ڈیسک:کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سےزخمی سرکاری افسردوران علاج دم توڑگیا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےفیڈ رل بی ایریامیں ڈاکوؤں کی فائرنگ سےزخمی سرکاری افسردوران علاج دم توڑگیا۔
پولیس کےمطابق ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مقتول کوفائرنگ کرکےزخمی کیاتھا،مقتول کی شناخت فرحان کےنام سےہوئی ہے،جوہوم ڈپارٹمنٹ میں17گریڈکاافسرتھا۔
پولیس کےمطابق واقعہ گزشتہ روزپیش آیا،جس میں ڈاکوؤں نےڈکیتی مزاحمت پرمقتول کوفائرنگ کرکےزخمی کردیاتھاجوہسپتال میں دم توڑگیا۔