لکڑی کےبرتن کھاناپکانےکیلئےمفیدیانقصان دہ؟

Feb 03, 2024 | 08:36 AM

ویب ڈیسک:ماہرین صحت کےمطابق لکڑی کےبرتن کھاناپکانےکیلئےمفیدہےکیونکہ ان میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات موجودہیں،جوجراثیم کو ماردیتی ہیں اور کھانے کی افادیت کو محفوظ بناتی ہے۔
تفصیلات کےمطابق جدیدیت کے ساتھ معاشرے نے کئی پائیدارماحولیاتی تبدیلیوں کو قبول کیا ہے۔جب سے لوگ ماحولیاتی طور پرآگاہ ہو ئےہیں تب سے پلاسٹک کا استعمال ترک کرنا شروع کر دیا ہے،اور دیگردیرپا آپشنز کا انتخاب کیا ہے۔
تازہ ترین تبدیلیوں میں سے ایک تبدیلی باورچی خانے میں ہوئی،لوگ دھات اور ایلومینیم کےاستعمال کی بجائےلکڑی کے برتنوں کی طرف آنا شروع ہوئے،کچھ وجوہات ہیں جن کی وجہ سےآپ کو لکڑی کےکوکنگ ٹولزکا استعمال کرنا چاہیے۔
 ماہرین صحت کے مطابق لکڑی میں قدرتی مزاحمت کی خاصیت پائی جاتی ہے۔یہ دوسری دھاتوں کی طرح ہیٹ اپ نہیں ہوتی۔اس سے آپ کےہاتھوں میں گرمی کی منتقلی کا امکان کم ہوتا ہے،مزید برآں،لکڑی کےبرتن آپ کے کھانے کو جلانے کےلیے اتنے گرم نہیں ہوں گے۔
ماہرین کے مطابق لکڑی کےکھانا پکانے کےبرتنوں میں موروثی پائیداری ہوتی ہے اور اگراسےصحیح طریقے سےاستعمال کیا جائے تو طویل مدت تک استعمال کیا جا سکتا ہےلکڑی کے کھانا پکانے کے برتن تیزابی مادوں سے متاثر نہیں ہوتے۔
لکڑی کےکوکنگ ٹولز میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہیں جو جراثیم کو مار دیتی ہیں اور یہ یقینی بناتی ہیں کہ کھانا استعمال کے لیےمحفوظ ہے،اسی کے برعکس پلاسٹک اور دھات کےبرتنوں سے صحت کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

مزیدخبریں