285سال پرانالیموں کتنےمیں فروخت؟

Feb 03, 2024 | 08:01 AM

ویب ڈیسک:285سال پرانےلیموں کو 1780 ڈالر(پاکستانی 4 لاکھ 92 ہزار 897 روپے) میں نیلام کر دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق برطانیہ میں ایک پُرانی الماری نیلام کیلئےآئی تواس کی ایک درازسےایک لیموں برآمدہواجوتقریبا285سال پرانا تھا۔
برطانیہ کے علاقے شروپشائر سے تعلق رکھنے والے بریٹلز آکشنیئرز کا کہنا تھا کہ ایک خاندان ان کے نیلام گھر میں19 ویں صدی کا ایک کیبنٹ لایا جس کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے انجہانی انکل کا ہے۔
جس وقت ایک فوٹوگرافر اس کیبنٹ کی فروخت کے لیے اس کی عکس بندی کر رہا تھا تب اس کی پشت پر موجود ایک دراز میں سے ایک لیموں نکلا۔
دریافت ہونےو الے ایک لیموں پر ایک پیغام درج تھا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ لیموں پی لو فرینچینی کی جانب سے 4 نومبر 1739 کو مِس ای بیکسٹر کو دیا گیا تھا۔
نیلام گھر نے اس پرانے لیموں کو فروخت کرنے کی کوشش کی اور 1780 ڈالر کی بولی لگنے پر منتظمین نے حیرت کا مظاہرہ کیا۔
دوسری جانب کیبنٹ محض 40 ڈالر میں فروخت ہوا۔

مزیدخبریں