ایک جیسےٹکٹ پرایک ہی دن لاٹری جیتنےوالےدوخوش قسمت

ایک جیسےٹکٹ پرایک ہی دن لاٹری جیتنےوالےدوخوش قسمت
کیپشن: Two lucky lottery winners on the same day on the same ticket

ویب ڈیسک: امریکا میں دوایسےخوش قسمت ہےجنہوں نےایک ہی دن ایک جیسےلاٹری ٹکٹ سے10لاکھ ڈالرکی لاٹریاں جیت لیں۔

تفصیلات کےمطابق قدرت کاکرشمہ یاکوئی اور وجہ ایک ہی دن دوایسےخوش قسمت جنہوں نےایک لاٹری سے10لاکھ ڈالرکاانعام جیت لیا۔

میساچوسیٹس اسٹیٹ لاٹری کے مطابق شیفیلڈ سے تعلق رکھنے والے جوناتھن سیورڈ نے لاٹری ہیڈکوارٹرزسے 10 لاکھ ڈالر کا انعام وصول کیا جبکہ 25 منٹ بعد ہی ویسے ہی ایک ٹکٹ کے حامل شخص لارنس ٹرائے انعام کے لیے ہیڈ کوارٹرز پہنچے۔
ذرائع کے مطابق جوناتھن نے اپنا ٹکٹ شیفلڈ کی ایک جگہ سلکس ویرائٹی سے خریدا تھا جبکہ لارنس ٹرائے نے اپنا ٹکٹ مینزفیلڈ میں قائم 7-الیون سے خریدا۔
جوناتھن سیورڈ کا ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ انعام کی کچھ رقم اپنے کاروبار میں لگائیں گے۔
جبکہ لارنس ٹرائے کا کہنا تھا کہ انہوں نے انعامی رقم کے متعلق فی الحال کوئی منصوبہ نہیں بنایا ہے۔