ڈیوس کپ ٹائی میں قومی کھلاڑی جیت کیلئے پرعزم    

ڈیوس کپ ٹائی میں قومی کھلاڑی جیت کیلئے پرعزم    ڈیوس کپ ٹائی میں قومی کھلاڑی جیت کیلئے پرعزم    
کیپشن: ڈیوس کپ ٹائی میں قومی کھلاڑی جیت کیلئے پرعزم    ڈیوس کپ ٹائی میں قومی کھلاڑی جیت کیلئے پرعزم    

ویب ڈیسک:ڈیوس کپ میں پاکستان ٹیم کے کھلاڑی جیت کے لیے پرعزم ہیں۔
 قومی ٹیم کے کپتان محمد عابد نے کہا ہے کہ ڈیوس کپ میں تمام کھلاڑی ڈیوس کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
ڈیوس کپ ورلڈ گروپ پلے آف میچ پاکستان بمقابلہ بھارت سے قبل مقامی ہوٹل میں اعصام الحق قریشی، عقیل خان اوردیگر کھلاڑیوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اس بار ہماری تیاری اچھی ہے ،  کم بیک کریں گے اور جیتیں گے ، ہماری ٹیم انڈین ٹیم سے نمبر میں پیچھے ہے لیکن قوم کی دعاؤں کے ساتھ اس بار جیت ہماری ہوگی ۔
اعصام الحق نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں آنے والی تمام ٹیمیں ہم سے مضبوط تھیں، ہم نے ماضی میں مضبوط ٹیموں کو ہرایا ہے، گراس کورٹس کا ہمیں ایڈوانٹیج ہو گا، ضرورت پڑی تو سنگلز میچ بھی کھیلوں گا۔
عقیل خان نے کہا کہ رینکنگ اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے، بھارت سے مقابلے کے لیے ہماری تیاری مکمل ہے، اچھی ٹینس کھیلنے کی کوشش کریں گے۔