ایک نیوز :بھارتی میڈیا نےدعویٰ کیا ہے کہ ایشیا پاکستان میں نہیں کھیلاجائیگا بلکہ پاکستان کے بجائے یو اے ای یا سری لنکا میں کھیلا جائیگا۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کے رواں سال پاکستان میں شیڈول ایشیاکپ کھیلنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔بی سی سی آئی ایشیاکپ کے حوالے سے اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کرےگا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیاکپ کی میزبانی پاکستان کے پاس رہے گی لیکن وینیو تبدیل ہوجائے گا،رواں سال ایشیاکپ متحدہ عرب امارات یا سری لنکا میں کھیلے جانے کے امکانات ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی حکومت کا گرین سگنل نہ ملنے کے سبب بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔
خیال رہےکہ پاکستان نے رواں برس ستمبر میں ون ڈے فارمیٹ کے ایشیاکپ کی میزبانی کرنی ہے لیکن گزشتہ برس ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے اعلان کیا تھا کہ2023 کے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔
ایشیاکپ کا اجلاس کل بحرین میں ہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اجلاس کیلئے بحرین میں ہیں جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ بھی ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے بحرین پہنچ گئے۔اجلاس میں ایشیا کپ کےحوالے سے مزید مشاورت ہوگی ۔
ایشیا کپ پاکستان کی بجائے کونسے ملک میں کھیلاجائیگا ؟بھارتی میڈیا کا بڑا دعویٰ
Feb 03, 2023 | 23:50 PM