ایک نیوز:فواد چودھری کی اہلیہ نے انکشاف کیا کہ اسلام آباد پولیس ہماری غیرموجودگی میں منسٹرانکلیو میں رہائش گاہ پرتوڑ پھوڑ کررہی ہے۔
رہنماتحریک انصاف فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کاکہنا ہے کہ میں اور فواد چودھری لاہور میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کیلئے موجود ہیں ہماری غیرموجودگی میں اسلام آباد انتظامیہ نے ہماری رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا۔
فواد چودھری کی اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ منسٹرانکلیو میں گھر سینیٹر شہزاد وسیم کو گھر الاٹ کیا گیامگرانہیں بھی منسٹرانکلیو میں داخل نہیں ہونے دیاجارہا۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں کمرے خالی کروانے کیلئے آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیاگیا۔4سابق ممبران فرخ حبیب ،شایدخٹک، شبیراحمدقریشی اور ظہوراحمد قریشی کے کمرے خالی کروا لیے گئے۔
پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز کی رہائشگاہیں خالی کروانے کا معاملہ،سابق رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کے لاجز کا تالا توڑ دیا گیا۔ لاجز انتظامیہ نے فرخ حبیب کے کمرے سے سامان باہر نکال دیا۔پارلیمنٹ لاجز کی انتظامیہ کی جانب سے سی بلاک کے تالے بھی توڑکرکمروں کاسامان باہرنکالاگیا۔
رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کمرہ خالی کروانے کیلئے مہلت مانگ لی۔آپریشن میں انتظامیہ کو کسی قسم کی مہلت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں سوموار کے روز مزید کمرے خالی کروائے جانے کا امکان ہے۔8 سے زائد ممبران نے رضاکارانہ طور پر کمرے خالی کردیئے۔