ایک نیوز:ایلون مسک نے خوشخبری سنادی، ٹوئٹر صارفین اب اپنے اکاؤنٹ سے پیسے کماسکیں گے۔
ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ٹوئٹر صارفین بھی اب اپنے اکاؤنٹس سے پیسے کماسکیں گے۔ اب ویریفائیڈ اکاؤنٹس رکھنے والے ٹوئٹر صارفین اشتہارات سے آمدنی حاصل کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایلون مسک نے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو ویریفائی کرنے کیلئے 8 ڈالر ماہانہ فیس لاگو کی تھی۔