سویابین صحت کیلئے کتنا مفید ہے،ماہرین نے بتادیا

Feb 03, 2023 | 22:45 PM

ایک نیوز:لینوائے،’خاموش قاتل‘ کے طور پر جانے جانی والی کیفیت بلند کولیسٹرول امراضِ قلب،فالج کے خطرات کو بڑھا دیتی ہے۔ نئی تحقیق میں سویا بین بھی کافی مؤثر ثابت ہوسکتا ہے۔ 

 امراضِ قلب اور فالج  کے  نقصانات سے بچاؤ کے پیشِ نظر جسم میں کولیسٹرول کو قابو میں رکھنے کے لیے اسٹیٹنس کا استعمال کیا جاتا ہے۔

چاہے کافی میں سویا دودھ کا شامل کیا جانا ہو یا گوشت کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جانا۔ سویا بینز نے پودوں پر مبنی غذا کے طور پر اپنی اہم جگہ بنائی ہے۔

متعدد وٹامنز اور منرلز سے بھرپور سویا میں فالج اور دیگر قلبی مسائل کے کم خطرات ہوتے ہیں۔

 جرنل اینٹی آکسیڈنٹس میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق بی-کونگلائسِینِن پروٹین سے بھرپور سویا کے آٹے کا استعمال مضر کولیسٹرول کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 تحقیق میں محققین کی ٹیم کو معلوم ہوا ہے کہ سویا کے استعمال سے کولیسٹرول اور دیگر چکنائی کی سطحیں 70 فی صد تک کم ہوجاتی ہیں۔

مزیدخبریں