ایک نیوز :سوشل میڈیا نیٹ ورک انسٹاگرام پر اکاؤنٹس کو ویری فائیڈ کرانے کے لیے سبسکرپشن پلان متعارف کرانے پر غور شروع کردیاگیا۔
ٹیکنالوجی ہیکر اور ایپ ڈویلپرکاٹویٹ میں کہنا تھا کہ کمپنی کی جانب سے سبسکرپشن فیچر کی تیاری پر کام کیا جارہا ہے۔یہ اسی طرح کا سسٹم ہے جو ایلون مسک کی زیرملکیت میں جانے کے بعد ٹوئٹر کی جانب سے متعارف کرایا گیا۔
کوڈ ریفرنس میں پیڈ بلیو ٹک اور نئی سبسکرپشن پراڈکٹ کا حوالہ دیا گیا ہے اور اسی طرح کا ریفرنس فیس بک ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں بھی دیکھنے میں آیا ہے۔
Alessandro Paluzzi اس سے پہلے بھی انسٹاگرام کے متعدد نئے فیچرز کے بارے میں ان کے متعارف ہونے سے قبل بتا چکے ہیں۔
ٹوئٹر کی جانب سے اس طرح کی سروس کے عوض ماہانہ 8 سے 11 ڈالرز لیے جارہے ہیں اور اس کا حصہ بننے والے صارفین کو بلیو ٹک کے ساتھ چند تجرباتی فیچرز تک رسائی بھی فراہم کی جاتی ہے۔
ٹوئٹر کے مقابلے میں میٹا کی ایسی سروس کے کامیاب ہونے کا امکان زیادہ ہے کیونکہ انسٹاگرام میں ابھی صارفین کے لیے پروفائل کو ویری فائی کرانا بہت مشکل ہوتا ہے۔
درحقیقت انسٹاگرام بلیو ٹک کے حصول کے لیے لوگوں کی جانب سے ہزاروں ڈالرز خرچ کیے جانے کی رپورٹس بھی موجود ہیں۔