بورڈ چاہتا ہے پہلے معافی مانگوں پھرکمنٹری کیلئے درخواست دوں، رمیز راجہ

Feb 03, 2023 | 21:54 PM

 ایک نیوز :سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کی پی ایس ایل 8 میں کمنٹری کا راستہ بھی بند نظر آنے لگا۔

سابق چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ کا کہنا تھا کہ  نئی مینجمنٹ کمیٹی چاہتی ہے کہ میں پہلے ان سے معافی مانگوں اور کمنٹری کیلئے درخواست دوں، پھر وہ اس کا جائزہ لیں گے، کیا آپ کو لگتا ہے کہ میں ایسا کروں گا؟۔

 قبل ازیں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے گزشتہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں رمیز راجہ پر کمنٹری کرنے کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں، البتہ سابق چیئرمین کا دعویٰ مختلف صورتحال کی عکاسی کررہا ہے۔

  واضح رہے کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں سابق ٹیسٹ اوپنر رمیز راجہ کا نام باقاعدہ طور پر پنشن پانے والے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی فہرست میں شامل کرلیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے پنشن کے لئے کرکٹ بورڈ کے بنائے گئے کوڈ آف کنڈکٹ پر دستخط کردیے تھے۔ انہوں نے کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ انہیں پنشن دی جائے۔

مزیدخبریں