عدنان صدیقی نے پاکستانی ڈراموں کو بھارت سے بہترقراردیدیا

Feb 03, 2023 | 21:51 PM

 ایک نیوز: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے پاکستانی ڈراموں کو بھارتی ڈراموں سے بہتر قرار دے دیا۔

گزشتہ دنوں عدنان صدیقی نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ڈیجیٹل شو  ’ دی مرزا ملک شو‘ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کے ہمراہ شرکت کی۔

شو کے دوران عدنان صدیقی نے پاکستانی ڈراموں اور بھارتی فلموں کی تعریف کی۔

وائرل ہونے والے کلپ میں دیکھا گیا کہ عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈراموں کی ایسی ہی مثال ہے جیسے انڈین فلموں کی ہے کہ ہم انڈین فلموں مقابلہ نہیں کرسکتے جس درجےکی وہ بناتے ہیں، اسی طرح بھارت ہمارے جیسے ڈرامے نہیں بناسکتا۔

 اس دوران شو کی میزبان ثانیہ مرزا نے بھی کہا کہ مجھے پاکستانی ڈرامے کافی پسند ہیں۔

عدنان صدیقی نے بھارت کے مقابلے میں پاکستانی ڈراموں کے اچھے ہونے کا کریڈٹ پاکستان ٹیلی ویژن کو دیا۔ 

مزیدخبریں