ایک نیوز:وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی آئندہ سیاست سے متعلق پیشگوئی کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان ملکی سیاست کےلیے بھی نااہل ہوجائے گا۔
شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو میں رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ دالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل میں عمران خان کے جھوٹے پن پر مہر ثبت کر دی ہے۔
وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے دور میں فساد اور خلفشار کے سوا قوم کو کچھ نہیں دیا، وہ آئندہ کی ملکی سیاست کےلیے نااہل ہوجائے گا۔
رانا تنویر حسین نےمزید کہا کہ عثمان بزدار نے کرپشن کی ابتداء کی۔پرویز الہٰی اینڈ کمپنی نے اسے عروج تک پہنچایا۔
وفاقی وزیر تعلیم نے یہ بھی کہا کہ ملک کو عمران خان کی پیدا کردہ مشکلات کا سامنا ہے۔ جلد پاکستان کو مشکلات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔