ایک نیوز :الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں 31نشستوں کے ضمنی الیکشن کاشیڈول جاری کردیا ۔
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق19مارچ کو ضمنی الیکشن ہوں گے ،امیدوار 10سے 14فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے ۔
15فروری کو امیدواروں کی فہرست آویزاں کی جائیگی ۔کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 22فروری تک جمع کرائی جاسکیں گی ۔کاغذات نامزدگی کی جانچ 18فروری تک ہوگی ،یکم فروری تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے ۔امیدوار وں کو 2مارچ کو نشان الاٹ کئے جائیں گے ۔الیکشن ٹربیونلز 27فروری تک اپیلوں پرفیصلے کریں گے ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 5،6،7 لوئر دیر ، این اے 8 مالاکنڈ ، این اے 9 بونیر ، این اے 16 ایبٹ آباد، این اے 19 صوابی، این اے20 مردان، این اے 28 پشاور ، این اے 30 پشاور، این اے 34 کرک، این اے 40 باجوڑ میں ضمنی الیکشن ہوگا۔
اس کے علاوہ این اے 42 مہمند، این اے 44 خیبر، این اے 61 راولپنڈی ، این 70 گجرات ، این اے 87 حافظ آباد، این اے 93خوشاب، این اے 96 میانوالی، این اے107 فیصل آباد، این اے 109 فیصل آباد، این اے 135 لاہور، این اے 150 خانیوال، این اے152 خانیوال ، این اے158 ملتان، این اے164 اور این اے 165 وہاڑی میں ضمنی الیکشن ہوگا۔
واضح رہے کہ یہ نشستیں تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے بعد خالی ہوئی تھیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے کئی ارکان کے استعفے منظور کرلیےتھے جو الیکشن کمیشن کو بھجوائے گئے تھے۔
جن ارکان کے استعفے منظور کئے گئے تھے ان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید بھی شامل تھے۔مجموعی طور پاکستان تحریک انصاف کے 122اور شیخ رشید کا ایک استعفیٰ ملا کر 123اراکین کے استعفے منظور ہو چکے ہیں۔تحریک انصاف کے استعفوں سے خالی ہونیوالی نشستوں پر الیکشن کمیشن نے انتخابات کا اعلان کیا ہے ۔