شیخوپورہ،مخالفین نے مبینہ قاتل کے گھر کو ہی آگ لگاد ی

Feb 03, 2023 | 19:52 PM

ایک نیوز :شیخوپورہ ضلع کچہری میں مخالفین کی فائرنگ سے زمیندار اشفاق سندھو کے قتل کے بعد ورثا نے طیش میں آ کر مبینہ قاتل کے گھر کو آگ لگادی ۔

ترجمان ریسکیو کا کہنا تھا کہ آتشزدگی سے  مبینہ گرفتار قاتل کے گھر کا سارا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ فیملی کا کوئی فرد گھر موجود نہ تھا ۔ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پا لیا ۔

آتشزدگی واقعہ کے بعد پولیس نے  موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

مزیدخبریں