فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی  کے نکاح کی تصاویر،ویڈیوزوائرل

فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی  کے نکاح کی تصاویر،ویڈیوزوائرل
کیپشن: Photos of fast bowler Shaheen Afridi's marriage, video viral

ایک نیوز :قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کانکاح سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشاآفریدی سے ہوا جس کی تصاویراور ویڈیوزوائرل ہوگئیں۔

شاہین شاہ آفریدی کا نکاح کراچی کی جامع مسجد زکریا میں مولانا عبدالستار نے پڑھایا۔ نکاح کی بعد شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے مقامی کلب میں دعوت کا اہتمام بھی کیا گیا ۔

 کرکٹر شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کی رخصتی بعد میں ہوگی۔نکاح کی تقریب میں کپتان بابر اعظم ، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ ،شاداب خان ، سکواش کی لیجنڈ کھلاڑی جہانگیر خان اور سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے شرکت کی ۔