ایک نیوز:پشاورپولیس لائنز حملے کے بعد اہم عمارتوں سمیت پریم کورٹ میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کے علاوہ تمام پولیس اہلکاروں کی داخلی دروازے پر تلاشی ہوگی۔پیشی کیلئے آنے والے پولیس اہلکار و افسران پبلک گیٹ سے ہی داخل ہونگے۔افسران اور پولیس اہلکاروں کو اندراج کے بعد باضابطہ پاس لیکر داخلے کی اجازت ہوگی۔
پولیس اہلکاروں اور افسران کے حوالے سے احکامات ایس پی سپریم کورٹ نے جاری کیے۔یونیفارم افسران اور اہلکار عموماً وکلاء گیٹ سے سپریم کورٹ میں داخل ہوتے تھے۔