فیروزوالہ،رحمان گارڈن کے قریب مسجد کے باہرفائرنگ،نوجوان جاں بحق

فیروزوالہ،رحمان گارڈن کے قریب مسجد کے باہرفائرنگ،نوجوان جاں بحق
کیپشن: Firozwala, firing outside the mosque near Rehman Garden, youth killed

ایک نیوز : فیروزوالا کے علاقہ رحمان گارڈن کے قریب مسجد کے باہر فائرنگ  سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رحمان گارڈن میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے ہونے والے نوجوان کی شاخت عمران گھچہ کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت علی مراد کے نام سے ہوئی۔ زخمی نوجوان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔

ایس پی انویسٹی گیشن سمیت پولیس کی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ کرتفتیش شروع کردی۔مقتول عمران گھچہ جمعہ کی نماز پڑھنے مسجد میں آیا تھا تو جب  مین گیٹ پر پہنچا تو  مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے مقتول موقع پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔